ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / خشوگی کے معاملے پر ٹرمپ کی سعودی عرب سے جواب طلبی

خشوگی کے معاملے پر ٹرمپ کی سعودی عرب سے جواب طلبی

Sat, 13 Oct 2018 16:49:02  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن 13اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اْنہیں سعودی صحافی، جمال خشوگی کے ترکی میں لاپتا ہونے پر بہت تشویش ہے۔ لیکن، وہ اْس کی وجہ سے سعودی عرب کو 110 ارب ڈالر کے اسلحے کا پیکج معطل نہیں کرنا چاہتے۔واضح رہے کہ امریکہ میں مقیم والے خشوگی کو آخری بار سعودی سفارتخانے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ خشوگی اپنی تصنیف اور تقاریر میں سعودی حکومت کے ناقد رہے تھے۔ترک ٹیلی ویڑن، ’ٹی آر ٹی‘ میں اردو سروس کے سربراہ، ڈاکٹر فرقان حمید کا کہنا ہے کہ خشوگی معاملے پر سعودی عرب کے ملوث ہونے کا اشارہ اس وقت ملا جب 15 سعودی سفارت کاروں اور سعودی خْفیہ اداروں کے اہلکاروں کو خشوگی کے بعد سعودی سفارت خانے میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔اْنھوں نے کہا کہ اس کے بعد یہ پتا نہیں چلا کہ سعودی صحافی کے ساتھ کیا ہوا، آیا اْنہیں قتل کیا گیا یا اغوا کر کے کہیں اور لے جایا گیا۔امریکی محکمہ? خارجہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ وہ گمشدہ صحافی کا پتا لگائیں۔جدہ میں مقیم صحافی شاہد نعیم کہتے ہیں کہ سعودی عرب نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ اْن کا خشوگی کی گمشدگی یا قتل میں کوئی ہاتھ ہے۔ اْن کا کہنا ہے کہ ’’مغربی ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب کو بدنام کرنے کیلئے یہ مہم چلا رکھی ہے‘‘۔اطلاعات کے مطابق، امریکی خفیہ معلومات سے پتا چلتا ہے کہ سعودی عرب نے خشوگی کو امریکہ سے سعودی عرب واپس بلانے کی کوشش کی تھی، مگر وہ اس میں ناکام رہا تھا۔اس سلسے میں جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا آیا اْنہیں خشوگی کو اطلاع دینی چاہیے تھی کہ اْن کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے، جس پر اْنہوں نے کہا کہ صحافی ترکی میں غائب ہوئے نہ کہ امریکہ میں۔ لیکن، اْن کا کہنا تھا کہ امریکہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرانا چاہتا ہے۔


Share: